وقتِ تخلیقِ کائنات اُس نے
جامِ رحمت قریب رکھا تھا
پہلے طاقت عطا اسے کر کے
حُسن ٹپکایا عقل سے پہلے
بخشی پھر اس کو عزت و راحت
جام ہونے لگا تھا جب خالی
روک کر ہاتھ اُس نے سوچا تھا
اِس میں بس اب سکوں ہی باقی ہے
تا کہ یہ جب کبھی بھٹک جائے
آ کے حاصل کرے سکوں مجھ سے
شاعر: جارج ہاربٹ ترجمہ: معراج نیر انتخاب: اسدمحمود

0 تبصرہ جات:
ایک تبصرہ شائع کریں