میں نے یہ دیکھا ہے کہ جو لوگ اللہ کے ساتھ دوستی لگا لیتے ہیں، وہ بڑے مزے میں رہتے ہیں ۔ اور وہ بڑے چالاک لوگ ہوتے ہیں ۔ ہم کو انہوں نے بتایا ہوتا ہے ہم ادھر اپنے دوستوں کے ساتھ دوستی رکھیں اور وہ خود بیچ میں سے نکل کر اللہ کو دوست بنا لیتے ہیں ۔
ان کے اوپر کوئی تکلیف، کوئی بوجھ، کوئی پہاڑ نہیں گرتا۔ سارے حالات ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے میرے آپ کے ہیں، لیکن ان لوگوں کو ایک سہارا ہوتا ہے- ایک ایسی مدد حاصل ہوتی ہے کہ انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچتی ۔ ۔ ۔
تحریر: اشفاق احمد انتخاب: شاہ معین الدین

0 تبصرہ جات:
ایک تبصرہ شائع کریں