فضول سوالات


کچھ لوگوں فضول سوالات پوچھنے کی عادت ہوتی ہے ایسے میں آپ کا فرض بنتا ہے کہ آپ بھی انھیں فضول جواب دیں اور ایسا جواب دیں کہ وہ شکل دیکھتے رہ جائیں۔۔۔
رات کو اکثر جب آپ سو رہے ہوتے ہیں کسی کی کال آتی ہے اور وہ پہلا سوال یہ پوچھتا ہے
"سو رہے تھے؟"
اسے جواب دیں
" نہیں۱ لوبیا چھیل رہا تھا۔"
باتھ روم سے نہا کر نکلو تو پوچھا جاتا ہے
"نہا رہے تھے۔"
جواب دیں
"نہیں ٹوائلٹ چیئر مرمت کرنے گیا تھا۔"
گراونڈ فلور پر لفٹ کے انتظار میں کھڑے ہیں تا کہ لفٹ آئے اور آپ اوپرآفس جا سکیں۔۔ایسے میں بھی کوئی پوچھے
"اوپر جا رہے ہیں۔"
اسے سنجیدہ لہجے میں جواب دیں
" نہیں لفٹ سے میرا آفس نیچے آ رہا ہے اس کا انتظار کر رہا ہوں۔"
بجلی کا بل جمع کروانے بینک جائیں اور محلے کے بخشو چاچا مل جائیں اور پوچھیں
" اوئے تم یہاں کر رہے ہو؟"
ادب سے جواب دیں
" فلم کی ٹکٹ لینے کے لیے لائن میں لگا ہوں۔"
آپ آنکھیں بند کیے لیٹے ہوں پھر بھی کوئی پوچھے
"اوئے سو رہے ہو۔"
اسے جواب دیں
" نہیں مرنے کی پریکٹس کر رہا ہوں۔"


تحریر:محمد عابد ایوب     انتخاب: شاہ معین الدین

0 تبصرہ جات:

ایک تبصرہ شائع کریں