بیٹھے صنم کدے میں ہم ، صوم و صلوٰۃ چھوڑ کر


بیٹھے صنم کدے میں ہم ، صوم و صلوٰۃ چھوڑ کر
کافرِ عشق ہو گئے ، رِشتہ بُتوں سے جوڑ کر

درد سے ہوں میں جاں بلب ، یہ بھی نہیں کیا خیال
کردیا خونِ آرزو ، چل دیئے منہ کو موڑ کر

جلوہءِ فتنہ ساز نے ، اُن کی نگاہِ ناز نے
عشق کی کائنات کو ، رکھ دیا جھنجھوڑ کر

آنکھ بھی خشک ہو گئی ، شعلہءِ غم بُجھائے کوئی
یاد کسی کی لے گئی ، دِل کا لہو نچوڑ کر

لاؤں کہاں سے اے فنا ، سجدہ حرم کے واسطے 
آج صنم کدے سے میں ، اُٹھا ہوں سر کو پھوڑ کر

انتخاب: اسدمحمود

0 تبصرہ جات:

ایک تبصرہ شائع کریں