ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ
کہیں کسی جگہ ، کسی لڑکی کے گھر والے اس کی مرضی کے بغیر اس کی شادی کرنے جا رہے تھے۔
کہ
لڑکی نے اپنی ماں سے کہا کہ میں یہ شادی نہیں کروں گی اور اگر تم لوگوں نے زبردستی کی تو ؟ میں گھر سے بھاگ جاؤں گی!!۔
لڑکی کی یہ بات سن کر اس کی ماں کے آنسو نکل آئے
اور اپنی بیٹی سے کہتی ہے ۔
بیٹی یہ کیا کہہ رہی ہو؟
میں نے تیرے باپ سے بھاگ کر شادی کی ۔
تیری بڑی بہن اور تیری پھوپھی نے بھی بھاگ کر شادی کی ۔
تیرا بھائی ، نوکرانی کے ساتھ بھاگ گیا
اور
تیری ماسی ! سبزی والے کے ساتھ بھاگ گئی ۔
اور تو اور تیرا باپ دو بار پڑوسن کے ساتھ بھاگ گیا!۔
اور اب اگر تم بھی بھاگ جاؤ گی تو؟
اس گھر کی کیا عزت رہ جائے گی؟
بیٹی !! کچھ تو ہماری عزت کا خیال کرو!!!۔
تحریر: خاور کھوکھر انتخاب: شاہ معین الدین

0 تبصرہ جات:
ایک تبصرہ شائع کریں